کانسٹیبل فیاض حسین خطرناک ملزموں کی ریکی کر رہے تھے ، آئی جی کا ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم
لاہور(کرائم رپورٹر)گجرات میں خطرناک ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں سی سی ڈی کانسٹیبل فیاض حسین شہید ہو گئیترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزمان کی ریکی کے دوران کانسٹیبل فیاض حسین ڈیوٹی پر موجود تھے کہ ملزمان نے انہیں دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل فیاض حسین شدید زخمی ہو گئیزخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ہسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔شہید کانسٹیبل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے جبکہ سی سی ڈی کی ٹیمیں فائرنگ میں ملوث ملزمان کے تعاقب میں مصروف ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے سی سی ڈی گجرات کے کانسٹیبل فیاض حسین کی دورانِ ڈیوٹی خطرناک ملزمان کی فائرنگ سے شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ شہید کانسٹیبل فیاض حسین کے اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال اور ویلفیئر پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہید کے خاندان کو ہر ممکن سہولیات اور معاونت فراہم کی جائے آئی جی پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔