اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، جہاں انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔علی امین گنڈاپور نے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ۔