کراچی (خصوصی رپورٹ )بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کو امت مسلمہ پر حملہ قرار دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست سینیئر وکیل سہیل حمید ایڈووکیٹ کی جانب سے داخل کی گئی ہے۔درخواست میںسہیل حمید ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکومت پاکستان کو ہدایت دی جائے کہ وہ اسلامی تعاون تنظیم سے رابطہ کر کے بھارت کے خلاف جہاد کے اعلان کے لیے موثر کردار ادا کرے۔