پاکستان اور بھارت نے ایکدوسرے کو جواب دیدیا ہے تو اب وہ رک سکتے ہیں،امریکی صدر
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے قیام میں مدد کی پیشکش کر دی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ پاکستان اور بھارت دونوں کو اچھی طرح جانتے ہیں، دونوں سے اْن کی بنتی ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں میں معاملات سنبھل جائیں۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کو جواب دے دیا ہے تو اب وہ رْک سکتے ہیں۔