کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو بروقت خطرے سے آگاہ کیا جاسکے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)ملک میں بڑھتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سول ڈیفنس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جو پاک آرمی اور دیگر سکیورٹی اداروں کی معاونت کے لیے متحرک ہو چکا ہے۔سول ڈیفنس حکام کے مطابق لاہور کے مختلف مقامات پر 150 سے زائد سائرن نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو بروقت خطرے سے آگاہ کیا جاسکے۔ناصرباغ میں سول ڈیفنس کے دستے جمع ہو گئے ہیں جہاں ایمرجنسی مشقوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان مشقوں کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری ردِ عمل دینا اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کرنا ہے۔سول ڈیفنس کے ترجمان نے بتایا کہ سائرن سسٹم مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سائرن بجنے کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔