ویب ڈیسک: امریکی اداکارہ پامیلا باک نے 62 سال کی عمر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پامیلا باک نے 5 مارچ کو امریکی شہر لاس اینجلس میں اپنے گھر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اداکارہ کی خودکشی کی خبر نے ہالی ووڈ انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑادی ہے۔ میڈیا انڈسٹری سے جڑے افراد نے اس غمگین خبر پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پامیلا باک نے اپنی زندگی کے آخری لمحوں میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جو 2025 کے نیو ایئر کی خوشی کے حوالے سے تھی، جس میں انہوں نے نئے سال کی آمد پر خوش آمدید کہا تھا۔پامیلا باک نے 1989 میں شادی کی تھی، تاہم 2006 میں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔ اداکارہ کے دو بچے ہیں۔ ان کی وفات پر ان کے مداح اور ہالی ووڈ کے ستارے دلی غم و افسوس کا شکار ہیں۔