سکیورٹی گارڈلاکھوںچرا کر فرار

لاہور(کرائم رپورٹر)نجی سوسائٹی میں تعینات سیکیورٹی گارڈ نے اپنے ہی مالکان کے گھر سے نقد رقم چوری کر لی ڈولفن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم گھر سے 3 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہو گیا تھاپولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) نے دورانِ سنیپ چیکنگ مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیاتاہم ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔پی آر یو ٹیم نے تعاقب کے بعد ایوب چوک کے قریب ملزم کو قابو کر لیا۔ دورانِ تعاقب ملزم نے ہوشیاری سے اپنی جیکٹ اتار کر پھینک دی، جسے بعد ازاں تلاشی کے دوران قبضے میں لیا گیا۔ جیکٹ سے 3 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد نقد رقم برآمد ہوئی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو نجی سوسائٹی میں چوکیدار تھا اور اپنے ہی مالکان کے گھر سے رقم چوری کر کے فرار ہوا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ نواب ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن اختر نواز نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ عناصر چاہے کسی بھی بھیس میں ہوں، قانون سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنا ہماری اولین ترجیح ہے اور جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔