تحریک تحفظ آئین کا قافلہ آج صبح محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ سے روانہ ، ،آغاز اسلام آباد ، اختتام لاہور میں ہوگا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان آج اسلام آباد سے لاہور براستہ جی ٹی روڈ روانہ ہوگی۔ اپوزیشن اتحاد بذریعہ جی ٹی روڈ عوامی رابطہ مہم شروع کرے گا، جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس و دیگر رہنما شریک ہوں گے۔اپوزیشن اتحاد کی عوامی رابطہ مہم مسلسل 3 روز تک جاری رہے گی، تحریک کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جبکہ احتتام صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوگا . تحریک تحفظ آئین پاکستان براستہ جی ٹی روڈ لاہور جائے گی جہاں پر مختلف جگہوں پر استقبال کیا جائے گا. ترجمان کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان سٹریٹ مبلائیزیشن کے لئے لاہور کا دورہ کرے گی۔ سینئیر نائب صدر علامہ راجہ ناصر عباس، نائب صدر مصطفی نواز کھوکھر اور سیکرٹری جنرل اسد قیصر بھی دورہ میں شرکت کریں گے۔ زمان پاک لاہور میں تحریک تحفظ آئین پاکستان سیاسی اور سماجی ملاقاتیں کرے گی۔ تحریک تحفظ آئین کا قافلہ آج صبح محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ سے روانہ ہو گا۔ اس دورہ کے دوران مختلف سیاسی شخصیات بھی تحریک تحفظ آئین میں شمولیت کا اعلان بھی کرے گی۔