ایپسٹین کے ساتھ میٹ ماریٹ کے رابطوں نے شہزادی کو توجہ کا مرکز بنا رکھا ہے
اوسلو(آئی این پی )ناروے کی ولی عہد شہزادی میٹ ماریٹ نے ان لوگوں سے معذرت کی ہے جنہیں انہوں نے مایوس کیا، یہ معذرت جنسی جرائم کے مرتکب امریکی ارب پتی جیفری ایپسٹین کے ساتھ ان کے ماضی کے رابطوں کی جانچ پڑتال اور اس صورتحال پر سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے شاہی خاندان کو لاکھڑا کیا۔ایپسٹین کے ساتھ میٹ ماریٹ کے رابطوں نے شہزادی کو گزشتہ چند دنوں سے توجہ کا مرکز بنا رکھا ہے، اسی دوران ان کا بیٹا رواں ہفتے ریپ کے الزام سمیت کئی جرائم کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوا ہے۔ایپسٹین کی فائلوں میں شہزادی کا ذکر سینکڑوں بار آیا ہے اور نارویجن میڈیا کے مطابق وہ 2019 میں پہلے ہی ایپسٹین کے ساتھ اپنے رابطوں پر ندامت کا اظہار کر چکی تھیں