قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ورلڈ کپ کا کامیاب آغاز ہے‘امید ہے مستقبل میں بھی جیت کا سلسلہ برقرار رہے گا
اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کی نیدرلینڈز کے خلاف میچ جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی اورپاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی پزیرائی کرتے ہوئے پاکستان کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ورلڈ کپ کا کامیاب آغاز ہے؛ امید ہے مستقبل میں بھی جیت کا یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔