بالاناڑی نیشنل ہائی وے پر خوارج کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید

بولان (خصوصی رپورٹ) بالاناڑی نیشنل ہائی وے پر رات گئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے دوسہ کراس پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے دوسہ کراس چوکی کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چوکی پر تعینات پولیس اہلکار حافظ عبدالرشید جاں بحق ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا