بلیوڈ ایپ فراڈ ،3 رکنی گینگ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر) اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلیوڈ ایپ کے ذریعے لوگوں کو ورغلا کر لوٹ مار کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے تین موبائل، 40 ہزار نقد رقم، لیپ ٹاپ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان بلیوڈ ایپ کے ذریعے غلط کاری کا جھانسہ دے کر معصوم شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔ ملزمان کے زیر استعمال سامان قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں زین عباس، مہدی حسن اور موسیٰ حیدر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے اکبری گیٹ پولیس کو متحرک نوسرباز گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق انسداد جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔