بیرونِ ملک سے آنیوالی فون کالز ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

وزارت آئی ٹی نے کالز کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پی ٹی اے کو ڈائریکشن دیدی
 کالز کے نظام میں چیک اینڈ بیلنس، ریونیو اور سکیورٹی کا نظام موثر ہوگا:ذراء
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)حکومت نے بیرونِ ملک سے آنے والی فون کالز کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع وزارت آئی ٹی کے مطابق بیرونِ ملک سے آنے والی کالز کی ریگولیشن کا  مقصد حکومتی آمدن،سکیورٹی اور شفافیت کو بہتر بنانا ہے، بیرون ممالک سے کالز لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل ایل ڈی آئی کے ذریعے کی جاتی ہیں۔ وزارت آئی ٹی نے بیرونِ ملک سے آنے والی کالز کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پی ٹی اے کو پالیسی ڈائریکشن دی ہے، بیرون ملک سے کالز پر ریگولیشن کیلئے متعلقہ کمپنیوں اور اداروں سے مشاورت کا عمل جاری ہے، مشاورت مکمل ہونے کے بعد بیرون ممالک سے آنے والی کالز کو ریگولیٹ کرنے کی منظوری اتھارٹی دے گی۔ذرائع کے مطابق ریگولیشن سے کالز کے نظام میں چیک اینڈ بیلنس، ریونیو اور سکیورٹی کا نظام موثر ہوگا، پی ٹی اے کی بیرونِ ملک سے کالز کے نظام پر نگرانی کرنے کی تیاری جاری ہے، پی ٹی اے انٹرنیشنل ٹیلی کام ٹریفک پر کنٹرول سخت کرے گی، انٹرنیشنل کالز کی ریگولیشن سے مقامی آپریٹرز اور ایل ڈی آئی کمپنیوں کا کردار بڑھے گا۔