لاہور(آئی این پی )سانحہ گیاری سیکٹر کو 14 برس مکمل ہو گئے، اس واقعے میں پاک فوج کے 129 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا، قوم نے منگل کو ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ 7 اپریل 2012 کو سیاچن کے محاذ پر انتہائی دل سوز حادثہ پیش آیا تھا جس میں وطن عزیز کے دفاع پر مامور بڑی تعداد میں پاک فوج کے جوان برفانی تودے کی زد میں آگئے، اس دل سوز سانحہ میں پاکستان آرمی کا بٹالین ہیڈ کوارٹر مکمل طور پر برف میں دب گیا تھا۔ بٹالین ہیڈ کوارٹر میں موجود 129 فوجی جوانوں نے وطن کی حرمت کی خاطر جام شہادت نوش کیا،اس حادثے کے اثرات اتنے تلخ تھے کہ غیر ملکی ریسکیو ٹیموں نے بھی اس مشن کو ناممکن قرار دے دیا تھا۔