لاہور(کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت پولیس نے جنرل ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کے موبائل فون چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان رات کے اوقات میں ہسپتال آنے والے مریضوں کے لواحقین کو نشانہ بناتے اور موبائل فون چوری کرکے فرار ہوجاتے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا، جبکہ فوٹیج میں ملزمان کو موبائل چوری کرکے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی نے ملزمان کی بروقت گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کارروائی کو سراہا۔