9ویلرز حوالات بند

لاہور(کرائم رپورٹر) مصری شاہ پولیس نے ہفتہ وار شب ون ویلنگ کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 منچلوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں پر ٹریفک کم ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خطرناک کرتب اور ون ویلنگ کررہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے زیرِ استعمال ون ویلنگ کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے کارروائی پر ایس ایچ او مصری شاہ حسین زبیر اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے ون ویلرز کسی رعایت کے مستحق نہیں، ون ویلنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔