جو اداکاروہاں جا کر ناچنے گانے سمیت جو بھی کرتے رہے ہیں میں ان کو کچھ نہیں کہتا یہ ان کی زندگی ہے جیسا چاہے کریں
لاہور (شوبز ڈیسک) معروف فلمسٹار اداکار شان شاہد نے بھارت جاکر کام کرنے کی خواہش رکھنے والے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔شان شاہد نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں انڈسٹری سمیت بھارت میں کام کرنے کی خواہش رکھنے والے اداکاروں کے حوالے سے بات کی۔ سینئر اداکار نے کہا کہ کہتے ہیں اداکار کی سرحد نہیں ہوتی، ویزا لے کر دکھائیں بانڈریز نظر آجائیں گی، وہاں جا کر ناچنے گانے سمیت جو بھی کرتے رہے ہیں میں ان کو کچھ نہیں کہتا یہ ان کی زندگی ہے جیسا چاہے کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس اپنے ہر مہینے ساڑھے 3 سو ایکٹربن کر نکلتے ہیں وہ پاکستان سے کیوں لیں گے؟