زیادتی کا ملزم اپنے ہی فائر سے زخمی

 قصور (خصوصی رپورٹ) چونیاں کے نواح میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والا استاد اپنے ہی فائر سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے علاقے ہادی ٹا ئون میں 12 سالہ بچہ دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مسجد آتا تھا جہاں ملزم عمیر اسلم نے مبینہ طور پر بچے سے زیادتی کی۔بچے کے والد کی درخواست پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ایس ایچ او قربان نواز کی سربراہی میں ٹیم نے ریڈ کیا۔پولیس کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم نے جلد بازی میں پسٹل نکالنے کی کوشش کی جس سے فائر ہوگیا اور وہ خود زخمی ہوگیا۔ملزم کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا۔