حکومت نے 47 ارب کا بجٹ بھجوا دیا،85 فیصدتنخواہوں کی مد میں جاری
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کو چند ہفتوں کی تاخیر کے بعد سیکنڈ کوارٹر کا بجٹ مل گیا۔پنجاب حکومت نے 47 ارب روپے کا بجٹ بھجوا دیا۔سب سے زیادہ 85 فیصد بجٹ تنخواہوں کی مد میں جاری کیا گیا۔پٹرول کی مد میں 10 ارب جبکہ باقی بجٹ کاسٹ اف انویسٹی گیشن، لااینڈ آرڈر ، یوٹیلیٹی بلز سمیت دیگر مد میں جاری کیا گیا ہے۔چند روز تک یہ بجٹ لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کو بھجوا جائے گا۔حکومت نے پنجاب پولیس کو 4 مختلف کوارٹرز میں بجٹ جاری کیا ہے۔پہلے کوارٹر میں 43 ارب کا بجٹ جاری کیا تھا۔رواں مالی سال میں حکومت نے پنجاب پولیس کیلئے 200 ارب کا بجٹ مختص کیا ہے۔دو پہلے کوارٹر میں 90 ارب روپے کا بجٹ مل چکا ہے۔باقی ماندہ 110 ارب کا بجٹ دیگر دو کوارٹرز میں دیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کا بجٹ کم مختض کیا ہے۔سپلیمنٹری گرانٹ میں حکومت سے 30 سے 35 ارب کا بجٹ مزید مانگا جائے گا۔