راولپنڈی سیف اینڈ اسمارٹ ریلوے سٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا

راولپنڈی پہلا اسٹیشن بن گیا جسے جدید حفاظتی مانیٹرنگ سسٹم سے آراستہ کیا گیا
 راولپنڈی(یواین پی)وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی ’’سیف اینڈ اسمارٹ ریلوے اسٹیشن‘‘ کا افتتاح کر دیا۔ایف بلو واو کے تعاون سے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر جدید ’’سیف اینڈ اسمارٹ اسٹیشن سسٹم‘‘ نصب کیا گیا۔ جدید سسٹم میں 143 کیمروں پر مشتمل فول پروف نگرانی کا نظام فعال کر دیا گیا۔وزیر ریلوے نے سی آئی پی لاؤنج اور نیا ویٹنگ ایریا کا بھی باقاعدہ طور پر افتتاح کیا۔راولپنڈی پہلا اسٹیشن بن گیا جسے جدید حفاظتی مانیٹرنگ سسٹم سے آراستہ کیا گیا۔ نیا نظام اسٹیشن، اطراف کے علاقوں اور ریزرویشن آفس کی مسلسل نگرانی یقینی بنائے گا