چینی شہریوں اور منصوبوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے:محسن نقوی

چینی شہریوں اور منصوبوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے:محسن نقوی

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت ترجیح ہے۔

 انہوں نے چینی سفارتخانے کے دورے کے دوران چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی اور کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے چینی شہریوں کے بارے میں افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے چینی سفیر کو تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا اور سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کے لیے مزید اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا۔