ویب ڈیسک:ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد ان کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) کی مالیت میں بدھ کے روز ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب 77 ارب 83 کروڑ روپے) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس گروپ کی ملکیت میں ٹروتھ سوشل ہے، جو قدامت پسند صارفین میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ٹرمپ میڈیا کا اسٹاک، جسے "DJT" کے علامت کے تحت ٹریڈ کیا جاتا ہے، پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35 فیصد تک بڑھ گیا جس کے بعد اس کی مجموعی مالیت 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ حالانکہ کمپنی کی آمدنی فی الحال بہت کم ہے، لیکن ٹرمپ کی بطور صدر دوبارہ واپسی اور ان کی قدامت پسند نظریات کے حمایتیوں کی وجہ سے ٹروتھ سوشل میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ٹرمپ ٹروتھ سوشل کے غالب شیئر ہولڈر ہیں، اور ان کے اثر و رسوخ اور موجودگی نے کمپنی کی مالی حیثیت پر مثبت اثر ڈالا ہے۔