ریاض (آئی این پی)سعودی عرب میں الخبر کی فلاحی تنظیم ھدایہ کا کہنا ہے کہ دین کے دعوتی کاموں سے متاثر ہو کر 11 فلپائنی شہریوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے نومسلم بھائیوں کو حق کی دعوت قبول کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ایک ساتھ فلپائنی کمیونٹی کے گیارہ افراد نے ریجنل فلاحی تنظیم کے ارکین کی کاوشوں سے اسلام کی دعوت کو قبول کیا۔