پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی، جبکہ پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور تیسرا ون ڈے میچ 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔
تمام میچز شام 4:30 بجے شروع ہوں گے اور ٹاس 4 بجے ہوگا۔
یہ سیریز مارچ/اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہوگی۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے رواں سال جنوری میں پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے دورہ کیا تھا، اور انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھی پاکستان میں میچز کھیلے تھے۔