پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کشیدگی کے اثرات، 6500 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کشیدگی کے اثرات، 6500 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) پر بھی نظر آئے ہیں، جہاں کاروبار کے آغاز میں شدید مندی دیکھنے کو ملی۔

 کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6500 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی ہوئی، جس کے باعث مارکیٹ میں غیر معمولی دباؤ کا سامنا رہا۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کے ایس ای 100 انڈیکس 107,000 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا، جس کے بعد مارکیٹ میں کچھ ریکوری بھی دیکھنے کو ملی۔ تاہم انڈیکس میں 5,016 پوائنٹس کی کمی کے بعد وہ 108,552 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔ اس مندی کے پیچھے پاک بھارت کشیدگی اور جنگ کے ممکنہ خدشات کا بڑا ہاتھ ہے، جس نے سرمایہ کاروں میں شدید بے چینی پیدا کی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث بڑی تعداد میں شیئرز فروخت ہوئے ہیں اور مارکیٹ کی صورتحال کا اثر دیگر اسٹاکس پر بھی پڑا۔ اس دوران سرمایہ کاروں کو حکومتی پالیسیوں پر نظر رکھنے اور محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ حالات کا بہتر اندازہ لگایا جا سکے۔اس صورتحال کے پیش نظر، اسٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا، تو اس کا اثر معیشت اور سرمایہ کاری کی صورتحال پر بھی پڑ سکتا ہے۔ اس لیے موجودہ حالات میں اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے محتاط حکمت عملی اختیار کرنا ضروری ہوگا۔