پنجاب میں 17ہزار سرکاری سکولز کو آئوٹ سورس کر نے سے ہزاروں اساتذہ کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں
بڑے ہسپتالوں،بنیادی مراکز صحت کوبھی آئوٹ سورس کیا جائیگا،پنجاب میں سب کاسمیٹک ریفارمز ہیں،گفتگو
سمبڑیال (آئی این پی ) رہنما پیپلزپارٹی چودھری منظور نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت 17ہزار سرکاری سکولز کو آئوٹ سورس کرنے جارہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا2لاکھ افرادکو وفاق سے نکالنے کاپلان ہے اور پنجاب حکومت17ہزارسرکاری سکولزکوآئوٹ سورس کرنے جارہی ہے۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال سمیت بڑے ہسپتالوں،بنیادی مراکز صحت کوبھی آئوٹ سورس کیا جائے گا، اساتذہ ،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف سراپااحتجاج ہیں، پنجاب حکومت سے صحت اور ایجوکیشن کا نظام نہیں چل رہا۔انھوں نے بتایا کہ سندھ میں دل کے13ہسپتال100فیصد فری ہیں، سندھ میں اوپن ہارٹ سرجری ایک ہفتہ میں ہوجاتی ہے۔ چودھری منظور نے کہا کہ پنجاب میں جوریفارمزہورہی ہیں سب کاسمیٹک ریفارمز ہیں۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں12 کروڑ کی آبادی میں 10کروڑ کو ٹریکٹر دے رہے ہیں، موجودہ حکومت مزدوروں اور کسانوں پرخوفناک حملہ کررہی ہے۔