ویب ڈیسک: ایک ڈاکو نے فرار کا راستہ نہ ملنے پر پل سے چھلانگ لگا دی، جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو شہریوں اور پولیس کے خوف سے گرین لائن بس اسٹیشن کے پل پر چڑھ گیا، جہاں سے وہ فرار نہیں ہو سکا۔ ڈاکو اس دوران پولیس کو چھلانگ لگانے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔پولیس اور لوگوں کے ہجوم کے درمیان، ڈاکو پل پر لٹکی ہوئی رسی کے ذریعے درخت کی طرف آیا، اور نیچے موجود افراد نے کپڑے کی چادر تھامی تاکہ وہ گرنے سے بچ سکے۔ چور نے موقع دیکھتے ہوئے چادر پر چھلانگ لگا دی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا اور تھانے منتقل کر دیا۔اس دلچسپ منظر کو موبائل فون کی مدد سے قریبی لوگوں نے ریکارڈ کیا اور ویڈیو وائرل ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ڈاکو کو مزید تحقیقات کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔