تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، پارٹی کے سینئر رہنماؤں رؤف حسن اور شاہ فرمان نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر تحقیقات میں شرکت کی۔جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والی قیادت کو سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کو سوشل میڈیا پر کی جانے والی ٹوئٹس اور دیگر پوسٹس کے حوالے سے سوالات کیے گئے، جن پر پارٹی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں بانیٔ پی ٹی آئی کے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی قیادت کو طلب کیا تھا، اور اس معاملے میں بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہو کر تحقیقات کا حصہ بنے تھے۔ اس دوران ایف آئی اے نے دونوں رہنماؤں سے تحقیقات کی تھیں۔