‘پاکستانی شائقین فائنل میں نیوزی لینڈ کو سپورٹ کریں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ہم فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔ا?ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل سے متعلق شائقین کرکٹ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں اتنا بڑا ٹورنامنٹ کھیلا گیا۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں انتظامات بہت اچھے تھے۔شائقین نے قومی ٹیم سے ایک مرتبہ پھر امید باندھ لی اور کہا کہ امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم ا?ئندہ اچھا کھیلے گی۔