لاہور ہائیکورٹ کا رمشا اقبال کی درخواست پر پولیس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے جسٹس آف پیس کے احکامات پر عملدر آمد عارضی طور پر روک دیا۔ جسٹس عبہر گل نے رمشا اقبال کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور 14 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔تحریری حکم کے مطابق جسٹس آف پیس نے 30 جون کو درخواست گزار رمشا اقبال کے خلاف تھانہ بھوانہ میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، جسے رمشا اقبال نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،درخواست گزار کی جانب سے عدنان احسان ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے ،عدالت نے ماتحت عدلیہ کے حکم پر آئندہ سماعت تک عملدر آمد روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔