آزاد کشمیر میںشرپسندوں کی فائرنگ،آئی بی انسپکٹرشدید زخمی

گزشتہ ایک ماہ کے دوران ریاست کو مجموعی طور پر 15 ارب روپے کا معاشی نقصان پہنچا
عوامی حقوق کی تحریک کو شرپسند اور ذیلی قوم پرست عناصر نے ہائی جیک کر لیا :سیکرٹری اطلاعات
ڈڈیال‘مظفرآباد (آن لائن‘آئی این پی)آزادکشمیرکے امن کے درپے کالعدم ایکشن کمیٹی کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے یہ ٹولہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کی کال پرڈڈیال کے امب چوک میں200سے300شرپسند جمع ہوئے پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے موقع پر پہنچی توشرپسندوں نے اہلکاروں پرفائرنگ کردی۔یکالعدم کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ سے آئی بی انسپکٹرعمرٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے‘دریں اثناء آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان آزاد کشمیر پولیس نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی پر ریاست میں بدامنی، پرتشدد کارروائیوں اور ریاستی اداروں کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات عائد کیے۔سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے پرتشدد کارروائیوں کے ذریعے آزاد کشمیر کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ریاست کو مجموعی طور پر 15 ارب روپے کا معاشی نقصان پہنچا، ان کے مطابق عوامی حقوق کی تحریک کو شرپسند اور ذیلی قوم پرست عناصر نے ہائی جیک کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ اگر ہڑتال کی کال ناکام ہوئی تو ان سے بنیادی حقوق اور حکومتی مراعات واپس لے لی جائیں گی