اسلام آباد(آن لائن) بجٹ کے بعد مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.73 فیصد بڑھ گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 2.06 فیصد ریکارڈ، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ایک ہفتے چھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے تک اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں پیاز 5 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں بھی 8 روپے کا اضافہ ہوا، لہسن فی 18 روپے تک اور آلو تین روپے فی کلو تک مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چینی کی فی کلو قیمت میں بھی 1 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا، چاول، دال مسور، ڈیزل، دہی، مٹن مہنگی ہونے والے اشیاء میں شامل ہے