سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387 روپے ریکارڈ کی گئی
اہور(خصوصی رپورٹ)عوام کیلئے اچھی خبر،گیس مہنگی نہیں ہوگی، سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ (cement)کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.27 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1391 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1446 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1446 روپے تھی۔ گیس صارفین کے لیے اچھی خبر،گیس مہنگی نہیں ہوگی۔وزیر پیٹرولیم نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم کے احکامات پر گیس کی قیمت نہیں بڑھا رہے،یکم جنوری سے گیس کی قیمت تبدیل نہیں کر رہے۔گیس سیکٹرگردشی قرض 3 ہزار ارب روپے ہے۔اس رقم میں لیٹ پیمنٹ سرچارج بھی شامل ہے۔گیس گردشی قرض رپورٹ کابینہ کی توانائی کمیٹی میں جمع کرادی۔آئی ایم ایف شرائط کے تحت یہ رپورٹ جمع کرائی گئی ہے