خطے کی متوازن ترقی کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں:چیئرمین سینیٹ کی مخدوم سید احمد محمود سے ملاقات میں گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے جنوبی پنجاب کے عوام کو درپیش سماجی و معاشی مسائل کا حل قومی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے اور خطے کی متوازن ترقی کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مخدوم سید احمد محمود کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں سید علی قاسم گیلانی اور مخدوم سید مرتضیٰ محمود، رکن قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، جنوبی پنجاب کے عوام کو درپیش مسائل، علاقائی ترقیاتی ترجیحات، سیلاب کے بعد بحالی کے عمل، سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والے چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران جنوبی پنجاب میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا،