19 بجلی چوری گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 24گھنٹوں کے دوران مزید401ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان کے مطابق 118 ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر اکے 19کو گرفتار کرا دیا گیا۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں 16کمرشل،7زرعی اور378 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2لاکھ74ہزار331یونٹ ڈی یٹکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 1کروڑ24لاکھ9 ہزار 190 روپے ہے۔