لڑکی8لاکھ کے زیورات، رقم سمیت اغوا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود کے نواحی گا ئوں 11 گیارہ ایل میں نوجوان لڑکی عائشہ نثار کو 3ملزموں محمد آصف، کاشف، صدیقہ انصاری نے 8لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور نقدی سمیت اغوا کرلیا۔ پولیس نے مغویہ کی ماں صفیہ بی بی کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مدعیہ کے مطابق اغوا کار مرکزی ملزم اس کا داماد ہے۔