کابل (آئی این پی )افغان وزارت اخلاقیات نے کہا ہے کہ ایک افغان ٹی وی چینل کے دفتر کو فحش پروگراموں کی ڈبنگ کے لیے استعمال کرنے کے بعد بند کر دیا گیا ہے، جب کہ چینل کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کے 6 ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت برائے امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے آرزو ٹی وی کے ملازمین پر ملک سے باہر مقیم افغان میڈیا کو مواد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جس پر طالبان حکام کی جانب سے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔