آزادی اظہار کا غلط استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا:پی ٹی اے

 افواجِ پاکستان اور سلامتی کے اداروں کے خلاف نفرت انگیزی پھیلانا بھی  سنگین جرم ہے
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا صارفین کو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور قابلِ اعتراض مواد کی اشاعت و ترویج پر سخت وارننگ جاری کر دی  ۔  جاری بیان کے مطابق اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ آزادی اظہار ایک بنیادی حق ضرور ہے، لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اسے قانون شکنی، مذہبی دل آزاری، یا فحاشی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جائے۔پی ٹی اے کے مطابق ایسے افراد جو مذہبی شخصیات کی توہین، مذہبی جذبات کو مجروح کرنے یا توہینِ مذہب جیسے جرائم میں ملوث پائے گئے، ان کے خلاف ملکی قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ، قومی اداروں، بالخصوص افواجِ پاکستان اور سلامتی کے اداروں کے خلاف نفرت انگیزی پھیلانا بھی ایک سنگین جرم ہے۔