جھگڑے پر نوجوان قتل

عثمان چھریوں کے وار سے چل بسا،3ملزموں کیخلاف مقدمہ درج ،مرکزی ملزم گرفتار 

لاہور(کرائم رپورٹر)ہڈیارہ کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے 26 سالہ نوجوان قتل کر دیا گیا۔ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ہڈیارہ پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عثمان کوگرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔پولیس کے مطابق زخمی دلاور کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔مقتول کے بھائی بابر غفور کی مدعیت میں نامزد ملزموں عثمان، بلال، حیدر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔