سپین میں زیادہ سیاح آنے سے گھروں کی قلت، سیاحوں کیخلاف مظاہرے

میڈرڈ (آئی این پی) اسپین کی آبادی 4 کروڑ 83 لاکھ ہے مگر وہاں ہر سال 10 کروڑ سیاح آتے ہیں جن کی بڑھتی تعداد سے نہ صرف گھروں کی قلت نے جنم لیا بلکہ ان کے کرائے بھی آسمان پر جا پہنچے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق لاکھوں کرائے دار اپنی آمدن کا 40 فیصد حصہ بطور کرایہ دے رہے ہیں جو بہت زیادہ ہے، اسی لیے وہ پریشان و ناراض ہیں۔ سیاحوں کے خلاف مظاہرے معمول بن گئے۔حکومت نے سیاحوں پر ٹیکس لگائے ، گولڈن ویزے منسوخ کیے مگر ہائوسنگ بحران کم نہ ہوا۔