لنڈی کوتل میں موسلادھار بارش، پاک افغان شاہراہ مختلف مقامات پر بند

لنڈی کوتل میں موسلادھار بارش، پاک افغان شاہراہ مختلف مقامات پر بند

خیبر ضلع کی تحصیل لنڈی کوتل میں طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ پاک افغان شاہراہ کئی مقامات پر بند ہونے سے آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق طورخم بارڈر، شینواری، خیبر، بازار ذخہ خیل اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد اونچے درجے کا سیلاب آیا ہے، جس کے باعث شہریوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔انتظامیہ نے شہریوں کو سیلابی گزرگاہوں سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے۔ ڈرائیورز کو بھی سیلابی راستوں سے گزرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام کے مطابق صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔