سکھر: ریاستِ خیرپور کے آخری حکمران انتقال کر گئے

سکھر: ریاستِ خیرپور کے آخری حکمران انتقال کر گئے

سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور دوم انتقال کر گئے۔

 ان کے صاحبزادے پرنس میر مہدی رضا نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق میر علی مراد خان تالپور دوم سکھر کے ایس آئی یو ٹی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی تدفین تالپور خاندان کے آبائی قبرستان کوٹ ڈیجی میں کی جائے گی۔ ان کے انتقال پر کوٹ ڈیجی سمیت پورے ضلع میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ عقیدت مندوں اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد جنازے اور تعزیت کے لیے پہنچ رہی ہے۔میر علی مراد خان تالپور دوم نے قیامِ پاکستان کے بعد کے عبوری دور میں ریاستِ خیرپور کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کے قیام کے بعد انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ریاستِ خیرپور کے پاکستان سے الحاق کی دستاویز پر دستخط کیے تھے۔