ٹوکے میں ہاتھ کٹ جانے سے12سالہ بچہ جاں بحق

نارنگ منڈی (خصوصی رپورٹ)نارنگ منڈی نواحی گا ئوں جاتریکے میں مویشیوں کیلئے چارہ کا ٹتے 12 سالہ بچے کے دونوں ہاتھ چارہ کاٹنے والی مشین (ٹوکے) کی زد میں آکر کٹ گئے، شدید خون بہہ جانے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا کہ 12 سالہ عاقب دونوں ہاتھ ٹوکے کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہوا، اسے مریم نواز ہسپتال نارنگ منتقل کیا گیا ،تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جانبر نہ ہو سکا۔