خیبرپختونخوا : ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ

ہڑتال میں حصہ نہ لینے والوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا‘میڈیکل آفیسرزکی فہرستیں طلب
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں احتجاج کے بعد حکومت نے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے ہڑتال میں حصہ نہ لینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ہڑتال کے دوران ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کے وظیفے میں15فیصد اضافہ کردیا گیا۔پی جی ایم آئی نے ہڑتال کے دوران کام کرنیوالے میڈیکل آفیسرز کی فہرستیں طلب کرلیں، میڈیکل ٹیچنگ اداروں سے ٹرینیز کی فہرستیں 2 روز میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے