خطے کے ممالک کو اپنے اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہیے، مذاکرات میں پہلے آبنائے ہرمز کی صورتِ حال کو زیرِ بحث لایا جائے: وزارت خارجہ
تہران (آئی این پی )ایران نے پڑوسی اور علاقائی ممالک کو خبردار کیا ہے اگر مستقبل میں امریکا یا اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کسی حملے کیلئے ان کی سرزمین یا فوجی تنصیبات استعمال کی گئیں تو تہران کا ردعمل پہلے سے مختلف ہوگا جبکہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی ایران واپسی پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو ا۔ ان خیالات کااظہار ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنے اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہیے، خاص طور پر ان ممالک کو جنہوں نے حالیہ جنگ کے دوران اپنی تنصیبات امریکا اور اسرائیل کے استعمال کیلئے فراہم کیں۔