اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپارکو نے بتایا ہے کہ 2025 کے تین میں سے پہلا سپر مون (آج)7 اکتوبر کی رات کو نظر آئے گا۔سپارکو کے مطابق 7 اکتوبر 2025 کی رات آسمان پر سال 2025 کے تین سپر مونز میں سے پہلا سپر مون نظر آئے گا، اکتوبر کا یہ سپر مون رات کو 8:47 بجے ظاہر ہوگا۔سپارکو نے بتایا کہ یہ سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق سے طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے کچھ دیر پہلے مغرب میں غروب ہوجائے گا۔مزید بتایا گیا کہ اس سال 7 اکتوبر کا سپر مون زمین سے 224,599 میل کے فاصلے پر ہوگا، یعنی یہ ایک عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔سپارکو کے مطابق سال کا سب سے روشن سپر مون نومبر میں متوقع ہے۔