اے این ایف ، 3 خواتین سمیت8ملزم گرفتار

تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی، اسمگلنگ کی کوششیں ناکام، ایک سو باون کلوگرام منشیات بر آمد
 لاہور (کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف نو کارروائیاں کرتے ہوئے تین خواتین سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 152.997 کلوگرام منشیات بر آمد کی گئیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اٹک میں کالج کے قریب دو مختلف کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مجموعی طور پر 325 گرام چرس بر آمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر عمرے کے لیے جدہ جانے والے مسافر کے سامان میں موجود کپڑوں سے پانچ کلوگرام آئس بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔قصور کے قریب للیانی ٹول پلازہ پر رکشے سے 36 کلوگرام چرس، 12 کلوگرام افیون اور دو کلوگرام آئس بر آمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیالاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل میں موجود 75 خواتین کے سوٹس سے جذب شدہ 90 کلوگرام آئس بر آمد ہوئی۔اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر بس میں سوار دو خواتین سے 2.310 کلوگرام آئس اور ایک کلوگرام چرس بر آمد ہوئی۔ کوئٹہ میں نیوزی لینڈ جانے والے پارسل سے 162 گرام آئس، جبکہ کراچی میں بس ٹرمینل کے قریب ایک لاوارث بیگ سے تین کلوگرام ویڈ بر آمد کی گئیجہلم کے قریب ترکئی ٹول پلازہ پر ایک خاتون سے بھی 1.2 کلوگرام چرس بر آمد ہوئی۔تمام کارروائیوں کے مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں