وارداتیں، شہری لاکھوں روپے ، سامان سے محروم

مختلف علاقوں میں نقدی، موبائل چھین لیے گئے، گاڑیاں موٹرسائیکل چوری
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں انجم سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں رزاق سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں راشد سے 3 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ مانگا منڈی میں عبدالشکور سے 3 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شاد باغ اور گلشن راوی سے گاڑیاں، جبکہ مزنگ، بادامی باغ اور اقبال ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔