جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے لیے آئے تھے، دو کارکن بھی پکڑے گئے
راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔ جاوید کوثر جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیش ہونے کے لیے عدالت آئے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری صبح سے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر تعینات تھی۔ گوجر خان سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے کے علاوہ دو کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کو تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا۔