سیف فٹ بال چمپئن شپ بھارت نے پاکستان کودو کے مقابلے میں3گول سے ہرا دیا

ڈھاکہ( آن لائن ) سیف فٹبال چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی ٹیم نے آخری لمحات میں شاندار مزاحمت کرتے ہوئے دو گول سکور کیے۔ نجیب اللہ نے گول اسکور کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، جو ان کے بین الاقوامی کیریئر کا پہلا گول بھی تھا۔اس کے بعد عالمگیر غازی نے شاندار اوور ہیڈ کِک کے ذریعے پاکستان کا دوسرا گول اسکور کیا۔